نئے سال کی آمد پر حکومت نے عوام کو جھٹکا دے دیا

نئے سال کی آمد پر حکومت نے عوام کو جھٹکا دے دیا

اسلام آباد : حکومت نے نئے سال کی آمد پر عوام کو جھٹکا دے دیا، پٹرول کی نئی قیمت 81.53 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 96پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا۔
مشیر قومی خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کی سمری میں ردوبدل کرتے ہوئے اسے منظور کرلیا۔ مشیر قومی خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے سے پاکستان میں بھی اس کی قیمتیں تبدیل کی جا رہی ہیں تاہم بھارت،بنگلہ دیش اورترکی کے مقابلے میں پاکستان میں پٹرول کی قیمت ابھی بھی کم ہے۔انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں 4روپے 60پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت81.53 روپے فی لیٹر ہوگئی ہےجبکہ ڈیزل کی قیمت 3روپے 96پیسے بڑھائی گئی ہے۔
ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 69 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعدا س کی نئی قیمت89.91 روپےفی لیٹر ہوگی۔لائٹ ڈیزل کی قیمت بھی بڑھادی گئی،نئی قیمت58.37 روپےفی لیٹر ہوگی۔مٹی کے تیل کی قیمت6روپے79پیسےاضافے سے64.30روپےفی لیٹر ہوگئی۔قیمتوں کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہوگا۔