آسٹریلوی ویب سائٹ نے ٹیمز آف دی ایئر کا اعلان کردیا ،محمدعباس،وہاب ریاض اور ثناءمیر شامل

آسٹریلوی ویب سائٹ نے ٹیمز آف دی ایئر کا اعلان کردیا ،محمدعباس،وہاب ریاض اور ثناءمیر شامل
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

لاہور:آسٹریلوی ویب سائٹ نے ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کردیا جس کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باﺅلر محمد ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئرمیں شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی ویب سائٹ نے اپنی ٹیسٹ ،ون ڈے اور ٹی20ٹیمز آف دی ایئر کا اعلان کردیا ہے جس میں پاکستان کے محمد عباس اور وہاب ریاض بھی شامل ہیں۔پاکستان کے وہاب ریاض ٹی 20 ٹیم آف دی ایئرمیں شامل ہیں جبکہ محمد عباس کو ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں شامل کیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کوٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، کوشال مینڈس،ٹام لیتھم اور ویرات کوہلی بھی ٹیم میں شامل ۔

آسٹریلیا کے ایرون فنچ کو ٹی 20 ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں پاکستان کاکوئی کرکٹرشامل نہیں۔ ثنامیر ویمن کرکٹ ٹیم آف دی ایئرمیں شامل ہیں۔