نئے سال کے آغاز پر بینک ہالی ڈے ،ملازمین کو تنخواہیں آج جاری کرنے کا نوٹی فکیشن جاری

نئے سال کے آغاز پر بینک ہالی ڈے ،ملازمین کو تنخواہیں آج جاری کرنے کا نوٹی فکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد : نئے سال 2019ء کے آغاز پر بینک ہالی ڈے کے پیش نظر ملازمین کو آج تنخواہیں جاری کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق نئے سال 2019 ء کے آغاز کے باعث کل یکم جنوری بروز منگل کو بینکوں کی تعطیل ہو گی جس کی وجہ سے تمام سرکاری ملازمین کو ماہ دسمبر2018 ءکی تنخواہ آج 31 دسمبر بروز پیر کو ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے اس ضمن میں با ضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔


گورنر پنجاب کے احکامات کی روشنی میں جاری کئے گئے احکامات کے تحت تمام ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو بھی ماہ دسمبر 2018ءکی پنشن آج بروز پیر کو ہی ادا کر دی جائے گی۔ سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی آج ادائیگی کا نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد سرکاری ملازمین میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔