کویت میں چار وزراءنے استعفیٰ دے دیا

کویت میں چار وزراءنے استعفیٰ دے دیا
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

کویت سٹی : کویتی کابینہ کے چار وزراءنے استعفیٰ دے دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کویتی اخبار کے مطابق کویتی کابینہ کے ارکان کی طرف سے دیئے گئے استعفے فوری طور پر منظور بھی کر لیے گئے ہیں ۔
وزیرسماجی امور وزیر مملکت ،اقتصادی امور الہند، وزیر روزگار مملکت برائے بلدیات امور حسام الرومی ، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور عادل الخرافی اور وزیر پانی و بجلی وپٹرولیم بخیت الرشیدی نے اپنے استعفے پیش کر دیئے تھے ۔
جنہیں باقاعدہ طور پر منظور کر لیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ان وزراءنے اپنے استعفے پیش کر کے اجلاس سے واک آﺅٹ کر دیا تھا ۔

واضح رہے کہ ماضی میں بھی کویت میں کابینہ اور پارلیمنٹ میں سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا تھا ۔