آصف زرداری اشارہ کریں تو ایک ہفتے میں ہم وفاقی حکومت گراسکتے ہیں:بلاول بھٹو زرداری

آصف زرداری اشارہ کریں تو ایک ہفتے میں ہم وفاقی حکومت گراسکتے ہیں:بلاول بھٹو زرداری
کیپشن: نیو نیوز سکرین گریب

کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کوتوڑنے کیلئے اپوزیشن کومزید55 سیٹیں چاہئیں،آصف زرداری اشارہ کریں تو ایک ہفتے میں ہم وفاقی حکومت گراسکتے ہیں جبکہ سندھ اسمبلی میں ہمارے 99اراکین ہیں،ان کو حساب کتاب بھی نہیں آتا۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو ایم کیو ایم کے مقتول رہنما علی رضا عابدی کے گھر تعزیت کیلئے پہنچے اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی رضاعابدی کاقتل افسوسناک واقعہ ہے،نہیں ہونا چاہیے تھا،علی رضاعابدی ایک نوجوان سیاستدان تھے ،سیاستدان عوام کے نمائندے ہوتے ہیں ۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ آصف زرداری نے11سال جیل میں گزارے،ہرکیس میں باعزت بری ہوئے،یہ بھی جھوٹاکیس ہے،اس سے بھی بری ہوجائیں گے،ہماری توجہ دہشتگردی جیسے سنجیدہ مسائل پر ہونی چاہیے،سندھ سرکار گرانے والے ریاضی نہیں جانتے ،سندھ حکومت گرانا آسان نہیں جبکہ جے آئی ٹی کی رپورٹ جعلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہر سازش کوناکام بنائیں گے،عدالت میں کیس بھرپور طریقے سے لڑیں گے،جے آئی ٹی رپورٹ پرقانون کے مطابق لڑیں گے جبکہ کراچی کومثبت سیاست دانوں کی اس وقت بہت ضرورت ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جوچاہتے ہیں عوام کے مسائل حل نہ ہوں وہ چاہتے ہیں وزیراعلیٰ سندھ تبدیل ہو،حکومت اورجے آئی ٹی کا گٹھ جوڑبے نقاب ہوتاجارہاہے۔