فواد چودھری کی وزیراعظم سے ملاقات،دورہ سندھ ملتوی،آج پریس کانفرنس کریں گے

فواد چودھری کی وزیراعظم سے ملاقات،دورہ سندھ ملتوی،آج پریس کانفرنس کریں گے
کیپشن: نیو نیوز سکرین گریب

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی اور اچانک دورہ سندھ کو ملتوی کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاﺅس میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کی وزیراعظم عمران خان سے اہم ملاقات ہوئی جس کے بعد دورہ سندھ ملتوی کردیا گیا جبکہ وہ آج شام سوا پانچ بجے پریس کانفرنس کریں گے۔

وزیر اطلاعات موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کریں گے،دورہ سندھ کی منسوخی کی وجوہات سے بھی آگاہ کریں گے۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کے نام جعلی اکاﺅنٹس کی جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد ای سی ایل میں دال دیئے گئے جس کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے سندھ میں گورنر راج نافذ کرنے کی خبریں میں زیر گردش ہیں جبکہ پیپلز پارٹی میں فارورڈ بلاک بننے کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔