نئے سال کی آمد پر پاک فوج کا یکجہتی کا پیغام

نئے سال کی آمد پر پاک فوج کا یکجہتی کا پیغام
کیپشن: image by ISPR

راولپنڈی : پاکستانی فوج نے 2019 کو ملک کی ترقی کا سال قرار دے دیا ، شہدا ، غازیوں اور پاکستانی قوم کی قربانیوں کو سلام عقیدت پیش کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے نئے سال کی آمد کے موقع پر اپنے پیغام میں بتایا کہ جانے والا برس پاکستان کی کامیابیوں کا سال تھا جس میں فوج نے اہم محاذوں پر کامیابیاں سمیٹیں ، انھوں نے شہدا ، غازیوں اور پاکستانی قوم کی قربانیوں کو سلام عقیدت بھی پیش کیا ۔

نیا سال، پاک فوج کا شہدا کی عظیم قربانیوں اور پرعزم پاکستانیوں کو سلام، 2018ء کامیابیوں اور 2019ء پاکستان کی ترقی کا سال قرار ،  ترجمان پاک فوج نے نئے سال کے موقع پر پیغام میں شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ پُرامن، متحرک اور آگے بڑھتا ہوا پاکستان ہے۔

دعا ہے کہ اللہ تعالی پاکستان پر اپنی رحمتیں جاری رکھے۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ انشا اللہ ہم سب مل کر 2018ء میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کو مستحکم کریں گے۔