35 سالہ مسافر  نے جہاز میں ایسی حرکت کر دی کہ مسافر پریشان ہو گئے

35 سالہ مسافر  نے جہاز میں ایسی حرکت کر دی کہ مسافر پریشان ہو گئے
کیپشن: فوٹو بشکریہ: فوٹو چیتن انسٹاگرام اکاؤنٹ

نیودہلی :  ائیر انڈیا کے جہاز میں سوار 150 مسافر  اس   وقت حیران و ششدر رہ گئے جب اچانک ایک 35 سالہ مسافر  نے اپنے کپڑے اتار دیے۔ 

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق،  سرندر نامی شخص  نے ائیر انڈیا   کی پرواز  کے دوران  اپنے کپڑے اتار دیے،  اس نے اپنی سیٹ پر کپڑے اتار کر برہنا حالت میں  جہاز میں گھومنا شروع کر دیا جس پر جہاز میں موجو د مسافر حیران رہ گئے، جہاز کے سٹاف نے جلدی سے اس کے جسم کو ڈھانپ دیا۔ اسی دوران ا یک مسافر مبینہ طور پر پریشانی کی حالت میں خاتون مسافر   کی گود میں بیٹھ گیا۔

یہ واقعہ ائیر  انڈیا  کی دوبئی سےلکھنو   آنے والی پرواز کے دوران پیش آیا، جہاز کے لینڈ  کرنے پرسینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس نے اس شخص کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی، جہاز کی انتظامیہ نے اس شخص کو  ذہنی مریض بتایا ہے۔