ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا کے ہاں بچے کی پیدائش جلد متوقع، جوڑا خوشی سے نہال

Virat Kohli\'s wife Anushka\'s baby is expected soon, the couple is happy
کیپشن: فائل فوٹو

ممبئی: بھارتی کرکٹ سٹار اور بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ انوشکا شرما کے ہاں جلد بچے کی پیدائش متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے جوڑے کو پیدائش کیلئے آئندہ سال جنوری کی تاریخ دیدی ہے۔

ویرات اور انوشکا اپنے پہلے بچے کی اس دنیا میں آمد کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں تو وہیں دنیا بھر میں ان کے مداحوں کو بھی اس لمحے کا بڑی بے چینی سے انتظار ہے۔

حال ہی میں دونوں بھارتی سٹارز نے ایک انٹرویو میں اس خواہش کا انتظار کیا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کا بچہ عزت اور احترام سیکھے۔ یہی بنیادی تعلیم ہے جو ہم اسے دینے کی کوشش کریں گے۔

دوران انٹرویو انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ میرے والدین نے مجھے جو تعلیم دی، اس کی بنیاد بھی یہی دو باتیں تھیں، میری بھی یہی خواہش ہے کہ میں اپنے والدین کی طرح اپنے بچے کو بھی دوسروں کی عزت اور احترام کرنا سکھاؤں گی۔

انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ میری اور میرے شوہر ویرات کوہلی کی سب سے بڑی خواہش ہے کہ ہمارا بچہ تمیزدار بنے اور دوسروں کی عزت کرنا سیکھے۔ ہماری حتی الامکان کوشش ہوگی کہ ہم اپنے بچے کو سوشل میڈیا کے برے اثرات سے دور رکھیں۔