مندر جلانے پر چیف جسٹس کا ازخود نوٹس

مندر جلانے پر چیف جسٹس کا ازخود نوٹس
سورس: File photo

اسلام آباد،چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد نے خٰیبر پختونخواہ کے علاقے میں مندر کو آگ لگانے اور مسمار کرنے کے واقعہ کا ازخود نوٹس لے لیا ۔ 

چیف جسٹس نے آئی جی اور سیکرٹری خیبر پختونخواہ سے رپورٹ طلب کرلی جبکہ ازخودنوٹس کی سماعت 5 جنوری کو اسلام آباد میں ہوگی ۔ 

سپریم کورٹ کے اعلامیہ میںٰ کہا گیا کہ خیبر پختونخواہ کے علاقے کرک میں ہجوم نے مندرکو آگ لگانے کے بعد مسمار کردیا تھا ۔ چیف جسٹس نے ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار سے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اور معاملے پر ازخود نوٹس لیا ۔ 

پاکستان ہندوکونسل کے چیف پیٹرن ایم این اے ڈاکٹر رمیش کمار نے چیف جسٹس سے ملاقات کی اور انہیں اس واقعہ سے آگاہ کیا جس پر چیف جسٹس نے  ان کو بتایا کہ میں پہلے ہی اس معاملے پر ازخود نوٹس لے چکا ہوں ۔

ڈاکٹر رمیش کمار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مجھے حکومت سے زیادہ عدلیہ پر اعتماد ہے ۔انہوں نے کہا کہ واقعہ کا انسداد دہشتگرری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ 

 
سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر ایم این اے رمیش کمارنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے حکومت سے زیادہ عدلیہ پر اعتماد ہے، شعیب سڈل کی سربراہی میں کمیشن بنادیا گیا ہے۔واقعہ پر وزیراعظم نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے ۔