دو جنوری کو پاکستان میں نئی ہزار سی سی کار آنے کو تیار

 دو جنوری کو پاکستان میں نئی ہزار سی سی کار آنے کو تیار
کیپشن: دو جنوری کو پاکستان میں نئی ہزار سی سی کار آنے کو تیار
سورس: فوٹو/سوشل میڈیا

لاہور: نئے سال کے آغاز میں ایک اور گاڑی پاکستان میں آنے لگی ہے۔ یونائیٹڈ موٹرز کی جانب سے 993 سی سی انجن کی حامل یونائیٹڈ ایلفا کے نام سے گاڑی متعاوف کروائی جا رہی ہے۔

ایلفا کو اس سے پہلے چیری کیو کیو کے نام سے جانا جاتا تھا اور اب یہ امید کی جا رہی ہے کہ یہ گاڑی پاکستانیوں کے لئے ایک سستی اور میعاری ثابت ہو گی۔ یونائیٹڈ موٹرز کے مطابق گاڑی میں یورو فور ایمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے اور چار سیلنڈر 993 سی سی کا انجن رکھا گیا ہے۔

شروعات میں اسے پانچ اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن کے ساتھ پاکستان کی مارکیٹ میں متعارف کروایا جائے گا اور بعد میں آٹومیٹک ٹرانسمیشن کے ساتھ بھی متعارف کروائی جائے گی۔ ایلفا میں پاور سٹیئرنگ ، پاور ونڈوز کے ساتھ 13 انچ کے الائے ویلز بھی دیئے جائیںگے۔ 

مارکیٹ میں ایلفا کی قیمت کے بارے میں چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ اس کی متوقع قیمت 15 لاکھ روپے ہو گی جو دوسری ہزار سی سی گاڑیوں کے مقابلے میں کم ہو گی۔

ایلفا کا مقابلہ پاکستانی سوزوکی ویگن آر، سوزوکی کلٹس اور کیا پکانٹو سے ہو گا اور یونایئٹڈ موٹرز کی جانب سے اس کو دو جنوری کو پالنچ کیا جائے گا جس کے بعد اس کے مقامی طور پر تیار کئے جانے والے سی کے ڈی یونٹس کر فروخت کو شروع کر دیا جائے گا۔