حکومت کا نئے سال پر عوام کو تحفہ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

حکومت کا نئے سال پر عوام کو تحفہ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ
کیپشن: حکومت کا نئے سال پر عوام کو تحفہ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: نئے سال کا آغاز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ہو گا۔ حکومت نے عوام کو سال نو پر مہنگائی کا تحفہ دیدیا۔

وزیراعظم نے پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 31 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دے دی اور پٹرول کی نئی قیمت 106 روپے ہو گی۔ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 80 پیسے تک اضافہ کرنے کی منظوری دی گئی ہے اور ڈیزل کی نئی قیمت 110 روپے 24 پیسے ہو گی۔ 

خیال رہے کہ 15 دسمبر کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔ پیڑول کی نئی قیمت اس وقت 103 روپے 69 پیسے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل 108 روپے 44 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 70 روپے 29 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر 67 روپے 86 مقرر کی گئی تھی۔