روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہونے کا سلسلہ جاری

روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہونے کا سلسلہ جاری

لاہور: کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی روپے نے امریکی ڈالر کے مقابلے میں گزشتہ روز کے اضافے کا تسلسل جاری رکھا ، پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 1.51 روپے کی کمی  آئی جس کے بعد  گزشتہ روز 177 روپے 51 پیسے پر بند ہونے کے بعد ڈالر آج صبح 176 روپے تک آگیا ہے ۔پاکستانی کرنسی کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان دوسرے روز بھی جاری رہا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کے اختتام اور سال 2021 کے آخری دن پاکستانی روپے کی تجارتی کارکردگی سال 2022 میں کی شروعات میں سود مند ثابت ہو گی اور کاروباری سرگرمیوں کے آغاز کے لیے اہم ہوگی۔
https://twitter.com/StateBank_Pak/status/1476506381704441856?s=20

واضح رہے کہ گزشتہ روز جمعرات کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 73 پیسے کمی  ہوئی تھی جس کے بعد  ڈالر 178.24 روپے سے 177.51 روپے تک پہنچ گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں