بجلی کے نرخوں میں 99 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

 بجلی کے نرخوں میں 99 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے نرخوں میں 99 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے.

ذرائع کے مطابق بجلی مالی سال 2021 کی آخری سہ ماہی میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے نوٹی فیکیشن کے بعد  بجلی کے نرخ میں کمی کے فیصلے کا اطلاع یکم دسمبر سے ہوگا۔یکم دسمبر سے نافذ ہونے والے بجلی کے نرخوں میں تین ماہ کے ریلیف سے عوام کو 22.45 ارب روپے کی بچت ہوگی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں 4 روپے 33 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

واضح رہے کہ سی پی پی اے نے نومبر 2021 کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کے سلسلے میں اپنی درخواست جمع کرائی تھی۔ ٹیرف میں اضافے سے صارفین پر 29 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔