وزیر اعظم کی ای لنک کے ذریعے عدالت میں پیشی کی ویڈیو سامنے  آ گئی

وزیر اعظم کی ای لنک کے ذریعے عدالت میں پیشی کی ویڈیو سامنے  آ گئی

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی ای لنک کے ذریعے ضلعی عدالت میں پیشی کی ویڈیو سامنے  آ گئی۔

 وفاقی وزیرو رہنما تحریک انصاف علی زیدی نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ  پر وزیر اعظم کی ای لنک کے ذریعے عدالت پیشی کی ویڈیو شیئر کر دی۔

 https://twitter.com/AliHZaidiPTI/status/1476777923298267136?s=20

یاد رہے کہ وزیر اعظم 17 دسمبر کو ای لنک کے ذریعے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پیش ہوئے تھے، اس دوران جج نے وزیر اعظم سے بیان حلفی اور دستخطوں کی تصدیق کروائی تھی۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اوتھ کمشنر کی موجودگی میں بیان حلفی پر خود دستخط کیے۔

جج نے استفسار کیا کہ کیا آپ بیان حلفی میں لکھے ہوئے مندرجات سے بھی واقف ہیں؟ جس پر وزیر اعظم نے مؤقف اختیار کیا کہ جی بالکل میں نے خود اپنے وکیل کو بیان حلفی لکھوایا تھا اور بیان حلفی میں جو بھی معلومات دیں وہ سچ پر مبنی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیان کے ساتھ منسلک کاغذات کے بھی درست ہونے کی تصدیق کرتا ہوں۔تاہم تصدیق مکمل ہونے کے بعد وزیر اعظم نے جج سے رخصت کی اجازت مانگی اور جج نے تصدیق کا عمل مکمل ہونے پر وزیر اعظم کو جانے کی اجازت دے دی۔

 خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے شوکت خانم ٹرسٹ پر الزامات عائد کیے تھے جس پر وزیر اعظم عمران خان نے سینئر لیگی رہنما  رہنما خواجہ آصف کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے ۔