بارشوں کا نیا سسٹم آج رات ملک میں داخل ہوگا

Pakistan Meteorological Department, new rain system, winter, Karachi, Lahore

لاہور: بارشوں کا نیا سسٹم آج رات ملک میں داخل ہوگا ۔ 5 اور 6 جنوری کو کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارشیں ہوں گی ۔

تفصیلات کے مطابق بارشوں کے نئے مغربی سلسلے کے سبب کراچی میں درمیانی اور تیز بارشیں متوقع ہیں ۔ محکمہ موسمیات کراچی کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ بارش اور ہواؤں کا سسٹم بلوچستان کے اضلاع پر زیادہ شدت سے اثرانداز ہوگا جبکہ سسٹم ملک کے شمالی علاقوں میں بھی بارش کا باعث بن سکتا ہے ۔

انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ کراچی میں 3 جنوری تک سرد ہوائیں مسلسل چل سکتی ہیں ، اس دوران دن کے وقت مطلع صاف اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر کا کم سے کم پارہ 10 سے 12 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے ۔

واضح رہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدید لہر جاری ہے ، بالائی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 16 سے بھی نیچے گرگیا ۔ ندی اور نالے سب جم گئے شدید سردی نے معمولات زندگی بھی متاثر کر دیے ہیں ۔