نیوزی لینڈ میں سال 2022ءکا آغاز ہو گیا 

نیوزی لینڈ میں سال 2022ءکا آغاز ہو گیا 
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں نئے سال 2022ءکا آغاز ہو گیا ہے جہاں 12 بجتے ہی ہاربر برج روشنیوں سے جگمگا اٹھا اور آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ 
تفصیلات کے مطابق آکلینڈ میں ہاربر برج اور بلند عمارتیں رنگ برنگی لائٹوں اور قمقموں سے آستہ کیا گیا جو رات 12 بجتے ہی رنگ برنگی روشنی سے چمکنے لگیں اور آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ 
واضح رہے کہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے جاپان اور کوریا میں نئے سال کی خوشیاں منائی جائیں گی اور 9 بجے چین، فلپائن اور سنگاپور سمیت دیگر 10 ممالک میں سال نو کو خوش آمدید کہا جائے گا۔ 
اسی طرح رات 10 بجے انڈونیشیا اور تھائی لینڈ میں، 11 بجے بنگلہ دیش میں جبکہ ساڑھے گیارہ بجے بھارت اور سری لنکا میں سال نو کی آمد کا جشن منایا جائے گا۔