آسٹریلیا میں بھی نئے سال کا آغاز ہو گیا، شاندار آتش بازی کا مظاہرہ

آسٹریلیا میں بھی نئے سال کا آغاز ہو گیا، شاندار آتش بازی کا مظاہرہ
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

سڈنی: نیوزی لینڈ کے بعد آسٹریلیا میں بھی نئے سال کا آغاز ہو گیا ہے جہاں 12 بجتے ہی شاندار آتش بازی کے ذریعے سال 2022ءکو خوش آمدید کہا گیا۔ 
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ہر سال کی طرح اس بار بھی شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا اور سڈنی ہاربر برج رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگا اٹھا جسے دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد وہاں پہنچی۔ 

واضح رہے کہ دنیا میں سب سے پہلے نئے سال کا آغاز نیوزی لینڈ میں ہوا جہاں ہر آتش بازی کے شاندار مظاہرے نے دیکھنے والوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔ 

یاد رہے کہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے جاپان اور کوریا میں نئے سال کی خوشیاں منائی جائیں گی اور 9 بجے چین، فلپائن اور سنگاپور سمیت دیگر 10 ممالک میں سال نو کو خوش آمدید کہا جائے گا۔ 
اسی طرح رات 10 بجے انڈونیشیا اور تھائی لینڈ میں، 11 بجے بنگلہ دیش میں جبکہ ساڑھے گیارہ بجے بھارت اور سری لنکا میں سال نو کی آمد کا جشن منایا جائے گا۔ 

مصنف کے بارے میں