وفاقی وزیر خزانہ کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس، متعدد سمریاں منظور

وفاقی وزیر خزانہ کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس، متعدد سمریاں منظور
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی جانب سے 142 ملین ڈالر کی رقم دو سال کیلئے موخر کرنے کی منظوری دینے کیساتھ ساتھ متعدد سمریاں منظور کر لی ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرائ، مشیران اور دیگر حکام نے شرکت کی اور اجلاس میں متعدد سمریاں منظور کی گئیں۔ 
اجلاس میں روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کو درپیش مالی چیلنجز کی سمری پر غور کرنے کیساتھ ساتھ پی آئی اے کی جانب سے 142 ملین ڈالر کی رقم دو سال کیلئے موخر کرنے کی منظوری دی گئی اور ایوی ایشن ڈویژن کو معاملے کا مستقل حل نکانے کیلئے روڈ میپ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ 
ذرائع کے مطابق ای سی سی اجلاس میں کم قیمت ہاﺅسنگ سکیم کے منصوبوں پر سبسڈی دینے کی سمری منظور کرنے کے علاوہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے بزنس پلان میں توسیع کی سمری بھی منظور کی گئی۔ وزارت مواصلات نے جون 2022ءتک توسیع کی اجازت مانگی تھی۔