وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا جام پور کو ضلع کا درجہ دینے کا اعلان

 وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا جام پور کو ضلع کا درجہ دینے کا اعلان

لاہور:  وزیراعلیٰ ٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے جام پور کو ضلع کا درجہ دینے کا اعلان کر دیا،

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، اجلاس میں جام پور کع تحصیل کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، چودھری پرویزالٰہی  کا کہنا  تھا کہ عوام کے دیرینہ مطالبے پر جام پور کو ضلع بنانے کا فیصلہ کیا ہے ،  جام پور  کو ضلع کا درجہ ملنے کے بعد  علاقے میں ترقی ہو گی اور عوام کے مسائل نچلی سطح پر حل ہوں گے۔

 وزیر اعلیٰ نے جام پور کو پنجاب کا بہترین ضلع بنانے کے عزم کا اظہار  کرتے ہوئے کہنا تھا  کہ  ضلع بننے کے بعد جام پورمیں ملازمتوں کے ہزاروں نئے مواقع پیدا ہوں گے، جام پور، محمد پور اور داجل میں سروس ڈلیوری کا عمل بہتر ہو گا، جام پور میں یونیورسٹی بنانا بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہے،

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت اجلاس میں صوبائی وزیر راجہ بشارت، رکن قومی اسمبلی سردار نصر اللہ خان دریشک، صوبائی وزیر سردار محسن خان لغاری، ایم پی اے فاروق امان اللہ دریشک، سردار اویس دریشک، چودھری ظہیر الدین، سابق رکن اسمبلی مینا لغاری، دلدار چیمہ اور علی بہادر دریشک نے شرکت کی۔

اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن (ر) اسد اللہ خان، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، قائم مقام سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نوید شیرازی، ڈی سی راجن پور اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے، کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

رکن قومی اسمبلی سردار نصر اللہ خان دریشک  نے  جام پور کو ضلع کا درجہ دینے کے اعلان پر وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی  کا شکر یہ ادا کیا ، صوبائی وزیر سردار محسن خان لغاری  کا کہنا تھا  چودھری پرویز الٰہی  اس فیصلے کو تحسین کی نظر سے دیکھتے ہیں۔
 

مصنف کے بارے میں