مکہ مکرمہ میں تیز بارش کے دوران بھی خانہ کعبہ کا طواف جاری رہا

مکہ مکرمہ میں تیز بارش کے دوران بھی خانہ کعبہ کا طواف جاری رہا

مکہ مکرمہ میں تیز بارش کے دوران بھی زائرین نے خانہ کعبہ کا طواف جاری رکھا۔

مسجد الحرام میں فجر کی نماز کے وقت بارش کے دوران طواف اور نماز کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔وڈیوز میں  زائرین کو بارش کے دوران سکون اور اطمینان کے ساتھ عبادت  اورطواف میں مشغول دیکھا جا سکتا ہے۔

 
 https://twitter.com/theholymosques/status/1608544694975488001

ذرائع کےمطابق  انتظامیہ حرمین شریفین کی جانب سے  بارش کے پیش نظر  خصوصی انتظامات کیے گئے  تھے جن کے تحت 200 سے زیادہ انچارجز اور 4 ہزار کارکن تعینات تھے ،  نکاسی آب  کے لیے 500 سے زائد مشینیں بھی فراہم کی گئی تھیں۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کے محکمہ موسمیات  نے آج بھی ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش کا امکان ظاہرکیا ہے۔


 

مصنف کے بارے میں