شرجیل میمن اور ناصر حسین نے ہماری دو ایم پی ایز کو ہارس ٹریڈنگ کی پیشکش کی : فواد چودھری 

شرجیل میمن اور ناصر حسین نے ہماری دو ایم پی ایز کو ہارس ٹریڈنگ کی پیشکش کی : فواد چودھری 
سورس: File

لاہور : ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہماری دو ایم پی ایز نے بتایا ہے کہ ناصر حسین اور شرجیل میمن نے انہیں ہارس ٹریڈنگ کی پیشکش کی ہے جس پر ناصر حسین اور شرجیل میمن کے خلاف پنجاب میں مقدمہ درج ہونا چاہیے۔ان کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھی بھیج رہے ہیں۔ 

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چودھری نے کہا کہ فرحت فاروق اور راشدہ نے بتایا کہ ہمیں شرجیل میمن نے ہارس ٹریڈنگ کی آفر کی ۔اسی لیے ہم ناصرحسین اور شرجیل میمن کے خلاف ایکشن لے رہے ہیں۔ 

فواد چودھری نے کہا کہ پنجاب اور کے پی کے کی اسمبلیاں ہم تحلیل کردیںگے ۔یہ تو طے ہے پنجاب حکومت کی اسمبلی تحلیل ہوگی ۔ اس کے لیے قومی اسمبلی سے استعفوں کی منظوری کا انتظار نہیں کریں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ہماری معیشت اور لاء ایند آرڈر تباہ ہوگیا ۔ دہشت گردی میں اضافہ ہوگیا ۔ سیاسی صورتحال میں کے پی کے کے صوبے کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا گیا ۔ دہشت گردی سے بھی سب سے زیادہ کے پی متاثر ہوا لیکن قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ محمود خان کو نہیں بلایا گیا ۔ 

مصنف کے بارے میں