حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
سورس: File

اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ 

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمتیں بڑھی ہیں لیکن حکومت نے قیمتیں نہ بڑھانے کافیصلہ کیا ہے۔ 

وزیر خزانہ نے کہا کہ اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کی سمری بھیجی تھی لیکن وزیر اعظم نے کہا کہ  قیمتیں  نہ بڑھائی جائیں ۔ یکم جنوری سے 15 جنوری تک پٹرول کی قیمت 214ررپے 80پیسے فی لٹر پر برقرار رہیں گی۔ 

انہوں نے کہا کہ مٹی کا تیل 171 روپے83پپسے،لائٹ ڈیزل کی قیمت 169 روپے  ، ڈیزل کی قیمت 228روپے80پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔ 

مصنف کے بارے میں