دعا ہے اللہ 2023 کو انسانیت کی فلاح وبہبود اور امن وخوشحالی کا باعث بنائے: وزیراعظم

دعا ہے اللہ 2023 کو انسانیت کی فلاح وبہبود اور امن وخوشحالی کا باعث بنائے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قوم کو نئے سال کی مبارک باد، کہا دعا ہے اللہ 2023 کو انسانیت کی فلاح وبہبود اور امن وخوشحالی کا باعث بنائے ۔

اپنی ٹویٹ میں شہباز شریف نے کہا کہ 2022 پاکستان کیلئے ایک اور مشکل سال تھا ۔ بدترین سیلاب نے ہماری معاشی مشکلات میں اضافہ کیا ۔ سالِ نو کیلئے میرا عہد ہے کہ میں اس سال اپنا وقت اور تمام تر توانائیاں پاکستان کے لوگوں کی تکالیف کو کم کرنے ، سیلاب زدگان کی بحالی اور پاکستان کو ترقی و استحکام کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے استعمال کروں گا ۔

انہوں نے کہا کہ 2023 میں پاکستان کو معاشی وسیاسی استحکام کی طرف لے کر جائیں گے ۔ 2022 میں سیلاب کی تباہ کاریوں نے عوام کے مسائل اور تکالیف میں اضافہ کیا ، دعا ہے نیا سال دہشتگردی اور مہنگائی سے نجات کا سال ہو ۔

شہباز شریف نے کہا کہ نئے سال میں دنیا کو موسمیاتی تبدیلیوں سمیت ہمہ جہت چیلنجوں کا سامنا ہے ۔ نئے سال کو آنیوالی نسلوں کے بہتر مستقبل کی پائیدار بنیاد بنانے کیلئے استعمال کرنا ہوگا ۔ دعا ہے نیا سال مقبوضہ جموں وکشمیر اور فلسطین کی آزادی کا سال ہو ۔

وزیراعظم کا نئے سال کے موقع پر شہدائے وطن کو خراج عقیدت اور اہلخانہ سے اظہار ہمدردی ۔ اللہ تعالی شہدائے کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر دے ۔

مصنف کے بارے میں