سعودی عرب میں راکٹ حملے میں یو این دفتر کو نقصان

سعودی عرب میں راکٹ حملے میں یو این دفتر کو نقصان

جدہ: یمن کی طرف سے ؔ سعودی عرب پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے ۔گزشتہ روز سعودی عرب کے جنوب میں یمن سے ایک حملے کیا گیا جبکہ ایک الگ راکٹ حملے کے نتیجے میں اقوام متحدہ کے ذیلی دفتر کو نقصان پہنچا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق یمنی سرزمین سے داغے جانے والا ایک راکٹ سعودی عرب کے جنوبی سرحدی شہر دہران الجنوب میں اقوام متحدہ کے ذیلی دفتر کی عمارت پر گرنے سے عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے اور وہاں موجود دفاتر کے فرنیچر کو بھی نقصان پہنچا۔

تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ جمعہ کے روز سعودی فورسز نے یمنی سرزمین سے داغے گئے روسی ساختہ اسکڈ میزائیل کو فضا میں تباہ کردیا تھا۔