100کروڑ کلب کی ریس میں سلو بھائی کی کنگ خان کو مات

100کروڑ کلب کی ریس میں سلو بھائی کی کنگ خان کو مات

ممبئی :بالی ووڈ فلمیں اپنے انوکھے انداز اور میوزک کی وجہ سے بہت پسند کی جاتی ہیں۔


لیکن کامیاب فلم وہی ہوتی ہے جس کا بزنس شاندار رہے اور یہ کامیابی 100کروڑ سے اوپر کا بزنس کرنے والی فلمیں کے حصے میں یہ آتی ہے ۔

یوں تو سلو بھائی اور شاہ رخ خان کا مقابلہ ہر جگہ جاری رہتا ہے لیکن 100کروڑ کلب کی اس دوڑ میں سلو بھائی نے کنگ خان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔

شاہ رخ خان کی اب تک کی 6فلمیں ایسی ہیں جو 100کروڑ کلب میں شامل ہیں ۔ہیپی نیو ائیر ،جب تک ہے جاں،ڈان،چنائی ایکسپریس ،را ون اور رئیس شامل ہیں ۔

جبکہ سلمان خان کی 9فلمیں ایسی ہیں جو 100کروڑ کلب میں شامل ہیں یعنی ان فلموں نے 100کروڑ سے زیادہ کا بزنس کیا۔

ان فلموں میں جے ہو،ریڈی،دبنگ،باڈی گارڈ،دبنگ2،اک تھا ٹائیگر ،کک،

سلطان اوربجرنگی بھائی جان شامل ہیں ۔جبکہ اس دوڑ میں مسٹر پرفیکٹ یعنی عامر خان 5فلموں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔