بہترین اداکاری کے ایوارڈ کی دوڑ میں دلیپ کمار اور شاہ رخ کے درمیان

بہترین اداکاری کے ایوارڈ کی دوڑ میں دلیپ کمار اور شاہ رخ کے درمیان

ممبئی :کسی  بھی فلم کو کامیاب بنانے میں جہاں فلم کی کہانی اور دیگر چیزوں کا کردار ہوتا ہے وہیں فلم کے لیڈ رول کی بھی بہت اہمیت ہوتی ہے۔اور اگر یہ کردار کسی ایسے شخص کے پاس ہو جو اداکاری میں مہارت رکھتا ہو تو پھر کیا ہی کہنے ۔اسی اداکاری کو سراہنے کے لیے اداکاروں کو ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے ۔

مختلف کیٹگریز پر مبنی ان ایوارڈز میں بہترین اداکاری کا ایوارڈ بھی شامل ہوتا ہے۔مختلف ایوارڈز کی اس صف میں بالی ووڈ انڈسٹری کا سب سے بہترین اور پرانا ایوارڈ فلم فئیر ایوارڈ ہے۔فلم فئیر کی بہترین مرد اداکاروں کی دوڑ میں شاہ رخ اور دلیپ کمار ساتھ ساتھ ہیں۔دونوں اداکار اب تک سب سے زیادہ یعنی8بار بہترین اداکاری کے لیے یہ ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔


امیتابھ بچن بالی ووڈ کے وہ اداکار ہیں جن کے پاس یہ اعزاز ہے کہ وہ اب تک اس ایوارڈ کے لیے سب سے زیادہ بار (32) نامزد ہوئے ہیؔں۔ 

جبکہ عامر خان کے پا س یہ اعزاز ہے کہ وہ مسلسل 9سال اس ایوارڈ کے لیے منتخب ہوتے رہے ہیں۔

لیکن بد قسمتی سے سلمان خان ایسے اداکار ہین جو بہترین اداکار کے لیے اب تک 11مرتبہ منتخب ہو چکے ہیں لیکن ابھی تک فلم فئیر کی اس کیٹگری کے لیے ایوارڈ اپنے نام کرنے میں ناکام رہے ہیں۔