وزیراعلیٰ نے ملتان میں خاتون اسکول ٹیچر کو زندہ جلائے جانے کا نوٹس لے لیا

وزیراعلیٰ نے ملتان میں خاتون اسکول ٹیچر کو زندہ جلائے جانے کا نوٹس لے لیا

لاہور/ملتان: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ملتان میں خاتون اسکول ٹیچر کو جلائے جانے کا نوٹس لے لیا۔آر پی او ملتان اعظم تیموری سے رپورٹ طلب کرلی۔دوسری طرف پولیس نے خاتون کے شوہر اقبال کو حراست میں لے لیا۔گزشتہ روزملتان کے تھانہ مخدوم رشید میں ہولناک واقع پیش آیا ہے جس میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر ایک اسکول ٹیچر کو تشدد کا نشانہ بنایا اور چارپائی کے ساتھ باندھ کر آگ لگا دی۔ خاتون کے جسم کا 95 فیصد حصہ جھلسنے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گئی تھی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقع کا نوٹس لے لیا اور آر پی او ملتان اعظم تیموری سے رپورٹ طلب کر لی جس پر اعظم تیموری نے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے ۔ پولیس نے خاتون کے شوہر اقبال کو حراست میں لے لیا۔ خاتون کے شوہر اقبال نے پروین سے دس سال قبل دوسری شادی کی تھی ۔ اقبال نے الزام لگایا ہے پروین کو سوتیلے بچوں نے قتل کیا۔ پولیس نے قانونی کاروائی کے لیے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے نشتر اسپتال کے سرد خانے منتقل کردیا۔

مصنف کے بارے میں