سوچ بینڈکی مخصوص موضوع پر بنائی جانے والی ویڈیو میں خواجہ سرا (رمل ) کی ماڈلنگ نے نئی بحث چھیڑ دی

سوچ بینڈکی مخصوص موضوع پر بنائی جانے والی ویڈیو میں خواجہ سرا (رمل ) کی ماڈلنگ نے نئی بحث چھیڑ دی

کراچی :پاکستان میں خواجہ سرا کسی فلم میں گانے میں نظر آجا ئے تو انوکھی سی بات لگتی ہے ۔ اس کی تازہ مثال کراچی کے بینڈ(  سوچ) کی ہے جس نے اپنی ایک البم میں ملک کی مشہور خواجہ سرا شخصیت (رمل علی) کا انتخاب کیا ہے ۔سوچ بینڈ کی جانب سے اس سے قبل بھی بالی وڈ کی فلم ایک ولن کا گانا آوارگی تیار کیا گیاتھا، یہ گانا مومنہ مستحسن نے گایا تھا جو بہت مشہور ہوا اور اب سوچ بینڈ کی جانب سے نیا گاناریلیز کیا گیا ہے ، جس میں خواجہ سرا رمل علی نے ماڈلنگ کی ہے .

جو لوگ نہیں‌جانتے کہ رمل علی کون ہے ان کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ رمل علی پاکستان کے ایک معروف خواجہ سرا ہیں جو اکثر فنکشنز میں اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں، اور ان کے پرفارمنس کی بہت ساری ویڈیوز یو ٹیوب پر دستیاب ہیں. رمل علی پاکستان کی پہلی خواجہ سرا اداکارہ ہیں، رمل علی ’ڈھولنا ‘ گانے میں بہت خوبصورت نظر آرہی ہیں.

گانے کی عکس بندی بہت عمدہ ہے اور آرٹ ڈائریکشن ہالی وڈ فلم ’انٹر دی وائڈ ‘ کی طرز پر کی گئی ہے۔ گانے میں رمل علی ایک پیشہ ورکا کردار ادا کررہی ہیں جو کہ اپنے کلا ئنٹ کےلئے روز نئے سوانگ بھرتی ہے ‘ کبھی اسکول گرل تو کبھی مغل کنیز۔ اپنے آپ کو یکسر تبدیل کر لیتی ہے اور ان کے معیار پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرتی ہے ، وہ روزانہ خود کو تبدیل کرکے پیش کرتی ہے۔ گانے کے آخر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس کے پاس دولت کی ریل پیل ہوتی ہے تاہم اس کی آنکھیں آنسووں سے بھری ہوتی ہیں.

اس ویڈیو کے ذریعے عوام الناس کو پیغام دیا گیا ہے کہ خواجہ سرا خوشی سے عصمت فروشی نہیں کرتے ہیں‌بلکہ مجبوریاں ان سے یہ سب کرواتی ہیں‌. ویڈیو میں دکھا یا گیا ہے کہ خواجہ سرا کے پاس کام کے مواقع نہیں تھے، اس وجہ سے اس نے جسم فروشی کا سہارا لیا، لیکن وہ بھی، ایک خاندان، رشتے، محبت، اور ایک مستحکم زندگی کے احترام چاہتا ہے۔