چارسدہ :ایف سی قافلے پر بم حملے میں 5اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی

چارسدہ :ایف سی قافلے پر بم حملے میں 5اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی

پشاور: خیبر پختوا میں سیکیورٹی فورسز ایک بار پھر نشانے پر۔ چارسدہ میں ناگمان چوک کے قریب ایف سی قافلے پر بم حملہ کیا گیا۔  حملے میں پانچ اہل کاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ترجمان ایف سی کے مطابق ناگمان چوک کے قریب ایف سی کا قافلہ معمول کے گشت پر روانہ تھا کہ اچانک دھماکا ہوگیا، دھماکے سے پانچ ایف سی اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

دھماکے کے بعد سیکیورٹی ادارے اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جب کہ زخمی اہلکاروں اور دیگر افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکا ایف سی کے قافلے کے قریب کیا گیا، دہشت گردوں کا ہدف ایف سی کی گاڑیاں تھی۔دھماکے سے ایف سی کی گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچا، جبکہ آس پاس کھڑی گاڑیوں کے بھی شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکہ سڑک کنارے نصب بارودی مواد سے کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں