اوباما مظاہرین کی حمایت میں میدان میں آگئے

 اوباما مظاہرین کی حمایت میں میدان میں آگئے

واشنگٹن :سابق امریکی صدربارک اوباما نے کہا ہے کہ ڈونلڈٹرمپ کی امیگریشن پابندیوں سے بنیادی اختلاف ہے، امریکا کی موجودہ صورتحال پر خاموش نہیں رہ سکتے۔سابق امریکی صدراوباما مظاہرین کی حمایت میں میدان میں آگئے، اوباما کا تارکین وطن سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات سے امریکی اقدار کو خطرہ ہے، ڈونلڈٹرمپ کے اقدامات پر خاموش نہیں رہیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پابندیوں کے حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ انہیں ڈونلڈٹرمپ کی پابندیوں سے بنیادی اختلاف ہے، عقیدے یا مذہب کی بنیاد پر تعصب کے تصور سے متفق نہیں۔براک اوباما نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنے اقدامات سے امریکی اقدار کو نقصان پہنچا رہے ہیں، عوام منظم ہو رہے ہیں کیونکہ امریکی اقدار دا پرہیں، امریکی شہری احتجاج کا آئینی حق استعمال کر رہے ہیں۔