پاکستانی ڈراموں کی شہرت نے کروڑوں روپیہ کمانے والی بھارتی فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

پاکستانی ڈراموں کی شہرت نے کروڑوں روپیہ کمانے والی بھارتی فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

ممبئی:بھارتی ڈرامے اور سوپ اپنے بے تکے پن اور ساس بہو کے جھگڑوں کی وجہ سے بہت بد نام ہیں۔بھارتی ڈراموں کی اصل بدنامی کی وجہ مرکزی خیال کا نہ ہونا اور بے تکی کہانی کے علاوہ بلا وجہ کا بیک گراﺅنڈ میوزک بھی ہے۔

جہاں بھارتی فلموں کو شوق سے دیکھا جاتا ہے وہیں ڈرامے بری طرح بدنام ہیں۔لیکن پاکستانی ڈراموں کے حالات اس کے بر عکس ہیں۔پاکستانی ڈرامے نہ صرف پاکستان میں بلکہ بھارت اور بیرون ملک مقیم ایشین بھی شوق سے دیکھتے ہیں۔حالیہ اندازے کے مطابق پاکستانی ڈراموں کی کہانی اکثر ہندی فلموں سے کہیں بہتر ہوتی ہے۔

بہترین کہانی
پاکستانی ڈراموں کی سب سے بڑی خوبی اچھی کہانی اور انوکھا پن ہے ۔کہانی ایک مخصوص انداز میں شروع ہو کر اچھے انداز میں اختتام پذیر ہوتی ہے ۔جبکہ بھارتی ڈراموں کا کوئی سر پیر نہیں ہوتا اور سالہا سال چلنے والی کہانیاں نسل در نسل منتقل ہوتی نظر آتی ہیں۔

حقیقت پر مبنی معاشرتی موضوع
پاکستانی ڈراموں کی ایک بڑی خصوصیت حقیقت سے قریب ترین ہونا ہے۔مختلف معاشرتی موضوعات پر مبنی یہ ڈرامے جہاں عوام کے لیے انٹرٹینمنٹ ہوتے ہیں وہیں ایک سبق بھی سکھاتے ہیںاور معاشرے سے برائی کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔جبکہ ہندی ڈرامے وہی روایتی ساس بہو کی کہانیوں پر مبنی ہوتے ہیں۔ 

3.کم دورانیہ
ایک اچھے ڈرامے کی خاصیت ڈرامے کا ایک مخصوص دورانیہ ہوتا ہے ۔پاکستانی ڈرامے سالوں چلنے کی بجائے کچھ ہفتوں یا مہینوں پر مشتمل ہوتے ہیں جو ناظرین کو اپنی گرفت میں رکھتے ہیں۔

4.غیر ضروری میوزک کا نہ ہونا
کوئی بھی چیز اسی جگہ اچھی لگتی ہے جہا ں وہ جچتی ہو۔ لیکن کیا کہیے ہندی ڈراموں کا جو بنا سوچے سمجھے ڈراموں میں بھی ہندی فلموں کا میوزک شامل کر دیتے ہیں۔اس کے بر عکس پاکستانی ڈراموں میں یہ چیز دیکھنے کو نہیں ملتی ۔
پاک بھارت کشیدہ تعلقات کی وجہ سے پاکستانی ڈرامے بھارتی چینلز پر نہیں دکھائے جاتے تھے جبکہ اب صورتحال مختلف ہے اور بھارتی عوام پاکستانی ڈرامے دیکھنا چاہتے ہیں۔اس لیے پاکستانی ڈرامے بھی بھارتی چینلز پر دکھائے جاتے ہیں۔