سلمان اکرم راجہ کی نوازشریف کے بزنس پارٹنر طارق شفیع کو طلب کرنے کی استدعا

 سلمان اکرم راجہ کی نوازشریف کے بزنس پارٹنر طارق شفیع کو طلب کرنے کی استدعا

اسلام آباد :وزیر اعظم کے صاحبزادوں کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے نوازشریف کے بزنس پارٹنز طارق شفیع کو طلب کرنے کی استدعا کر دی ۔سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت کے دوران سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ طارق شفیع کو بیان حلفی سے پہلے تمام تفصیلات معلوم تھیں ، طارق شفیع کو گواہ کے طور پر بلائیں اور ان سے سارے سوال پوچھیں جو آپ کے ذہن میں ہیں ۔نیب نے شریف خاندان کیخلاف ریفرنسز میں اپیلیں دائر نہ کرنے کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں پیش کر دیا۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے استفسار کیا کہ کیا دبئی فیکٹری کی مشینری حسین نواز نے خریدی تھی ؟جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ جب پاکستان میں 6نئی فیکٹریاں لگائیں تو گلف فیکٹری کی کیا ضرورت تھے ؟وزیرا عظم کی تقریر میں قطری سرمایہ کاری کا ذکر نہیں۔

مصنف کے بارے میں