نیب نے جتنا کرپشن کو فروغ دیا شاید ہی کسی اور نے دیا ہو، فواد چودھری

نیب نے جتنا کرپشن کو فروغ دیا شاید ہی کسی اور نے دیا ہو، فواد چودھری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا کہ اس مقدمے اور دیگر مقدمات میں دیکھا ہے کہ نیب بے بس ہے ، نیب نے ملک میں جتنا کرپشن کو فروغ دیا شاید ہی کسی اور ادارے نے دیا ہوا۔پاناما لیکس کیس کی سماعت کے موقع پر عدالت کے باہر پی ٹی آئی رہنمائوں نے میڈیا سے گفتگو کی۔فواد چودھری نے کہا کہ مقدمے میں نیب کے حکام کو طلب کیا گیا ، حدیبیہ اور قاضی فیملی اکاونٹ پر سماعت ہوئی، اس مقدمے اور دیگر مقدمات میں دیکھا ہے کہ نیب بے بس ہے ، نیب نے ملک میں جتنا کرپشن کو فروغ دیا شاید ہی کسی اور ادارے نے دیا ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیب اور اسحاق ڈار نے مل کر ان کے خلاف اپیل نہیں ہونے دی ، حسین اور حسن نواز 1993 میں ان فلیٹ میں رہ رہے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما ئوں نے الزام لگایا کہ شریف خاندان کا 1980 سے 2000 تک منی ٹریل غائب ہے اس کی جگہ قطری خط ون اورقطری خط ٹوآگیا۔پی ٹی آئی رہنماعارف علوی نے کہا کہ ہرچیزکی بینک ٹرانزیکشن ہوئی مگربارہ ملین درہم کی نہیں، منی ٹریل غائب ہے۔

مصنف کے بارے میں