اوبر کو منافع کمانا مہنگا پڑ گیا

اوبر کو منافع کمانا مہنگا پڑ گیا

نیو یارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کے خلاف احتجاج میں اوبر کا منافع کمانے کا منصوبہ اسے لے ڈوبا۔

نیویارک ٹیکسی ورکرز اتحاد نے مظاہرین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے طور پر 1 گھنٹے کی ہڑتال کا اعلان کیا تھا ۔ہڑتال شروع ہونے کے کچھ ہی دیر بعد اوبر کی جانب سے ایک ٹویٹ میں کسٹمرز کو ڈسکاؤنٹ ریٹ دینے کا اعلان کر دیا گیا۔  
اوبر کے اس اقدام کی وجہ سے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر 'ڈیلیٹ اوبر 'کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔اب تک لاکھوں افراد احتجاج کے طور پراپنے موبائل فونز سے اوبر ایپ کو ڈیلیٹ کر چکے ہیں۔
اوبر کو ڈیلیٹ کرنے کی ایک اور وجہ اسکے سی ای او کا ٹرمپ کے ایڈوائزری بورڈ میں شامل ہونا بھی ہے۔

مصنف کے بارے میں