بالی ووڈ  کی معروف اداکارہ تبو  کی 17سال بعد کامیڈی فلم میں واپسی

بالی ووڈ  کی معروف اداکارہ تبو  کی 17سال بعد کامیڈی فلم میں واپسی

ممبئی:کئی بہترین فلموں میں ادکاری کا لوہا منوانے والی بالی ووڈ کی معروف اداکارہ تبو  17 سال بعد کامیڈی فلم میں جلوہ گر ہو رہی ہیں۔معروف ادکارہ نے فلم   'حیدر' اور 'مقبول' میں سنجیدہ کردار ادا کیا  جہاں انہیں خوب پذیرائی ملی اورفلم شائقین نے ان کی اداکاری کو خوب سراہا۔

بولی وڈ کی معروف اداکارہ تبو ہدایت کار روہت شیٹی کی کامیاب فلم سیریز 'گول مال' کے چوتھے حصے میں اداکار اجے دیوگن، پرینیتی چوپڑا اور ارشد وارثی کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں گی۔ تبو کی آخری کامیڈی فلم 'ہیرا پھیری' 17 سال قبل 2000 میں ریلیز ہوئی تھی، جس میں اکشے کمار، سنیل شیٹی اور پاریش راول نے اہم کردار ادا کیے تھے۔