غیر مسلموں کیلئے شراب کا پرمٹ جاری کرنے کی ہدایت

غیر مسلموں کیلئے شراب کا پرمٹ جاری کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام (ف) کا قومی اسمبلی میں احتجاج کے باوجود  حکومت نے غیر مسلموں کو شراب کا پرمٹ جاری کرنے کی ہدایت کر دی ۔ آج  جے یو آئی (ف) کی ممبر اسمبلی محترمہ کشور نعیم نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور میں ترمیمی بل 2017 پیش کیا جبکہ حکومت کی مخالفت کے باعث مسترد کر دیا گیا ۔ کشور نعیم نے کہا کہ غیر مسلموں کو شراب کا پرمٹ جاری کرنا غیر اسلامی ہے آئین میں ترمیم کر کے اسے ختم کیا جائے ۔

کشور نعیم نے کہا کہ اسلام شراب پینے کی اجازت نہیں دیتا ہے ہمارے آئین میں اس کو کیوں شامل کیا گیا ہے غیر مسلموں کو شراب کے پرمنٹ جاری کرنا غیر آئینی اور غیر شرعی ہے گزشتہ سال بھی ہم نے اس بل کو پیش کیا تھا مگر اسے مسترد کر دیا گیا تھا انہوں نے کہاکہ شراب پینے کے باعث پاکستان میں لاکھوں افراد کی اموات ہوئی ہیں حکومت خاموش ہے ہم نے شراب پینے کے لئے اسلامی جمہوری پاکستان میں اس کی اجازت دی ہے کیونکہ آئین میں غیر اسلامی کام کئے جا رہے ہیںغیر مسلموں کو شراب کے پرمٹ جاری کرنے کے نام پر ملک بھر میں شراب فروخت ہو رہی ہے حکومت کیوں غیر شرعی اور اسلام سے متصادم قوانین بنا رہی ہے اس معاملے کو آئین سے ختم کیا جائے ۔جس کے بعد سپیکر ایاز صادق نے وفاقی وزیر قانون زاہد حامد سے کہا کہ اس حوالے سے بات کریں زاہد حامد نے اس بل کی مخالفت کی جس کے بعد اسے مسترد کر دیا گیا ۔ محترمہ کشور نعیم نے کہا کہ غیر مسلموں کو شراب کے پرمٹ جاری ہوتے ہیں اس کا ناجائز استعمال ہو رہا ہے آئین میں ترمیم کرین اور آئین کے آرٹیکل 38 میں ترمیم کی ضرورت ہے کیونکہ دنیا بھر کے تمام مذاہب شراب نوشی کو ناجائز سمجھتے ہیں ۔