یوٹیلیٹی اسٹوروں پر دالوں کی قیمتوں میں بیس روپے فی کلو تک کمی

یوٹیلیٹی اسٹوروں پر دالوں کی قیمتوں میں بیس روپے فی کلو تک کمی

اسلام آباد: حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹوروں پر دالوں کی قیمتوں میں بیس روپے فی کلو تک کمی کردی ہے دوسری طرف انہی اسٹوروں پر مشروبات کی قیمتوں میں پانچ روپے تک اضافہ بھی کردیا گیاہے ۔

یوٹیلٹی اسٹورز پردالیں سستی کردی گئی ہیں اوردالوں میں کمی کے دستاویز کے مطابق نئی قیمتوں کے حساب سے 20روپے کمی کے بعد دال مسور کی قیمت 110 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ 12روپے کمی کے بعد دال ماش 198 روپے فی کلومیں دستیاب ہے۔ 2روپے کمی کے بعد دال مونگ کی قیمت 108روپے فی کلو پر آگئی ہے۔جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر مشروبات کی قیمتوں میں 5 روپے تک اضافہ کردیا گیا ہے.