اس ہفتے امریکا میں کس کس ملک سے مہاجرین کا داخلہ منع ہے، تفصیل سامنے آگئی

 اس ہفتے امریکا میں کس کس ملک سے مہاجرین کا داخلہ منع ہے، تفصیل سامنے آگئی

نیو یارک:  امریکی حکومت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انتظامی حکم کے باوجود 872 مہاجرین کو اس ہفتے میں ملک میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔

محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے ایک عہدے دار نے ان مسافروں کو پابندی سے استثنا دینے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ انہیں صدر ٹرمپ کے انتظامی حکم کے اجراء سے قبل امریکا میں داخل اور مقیم ہونے کے لیے کلیئر کردیا گیا تھا۔ ان مہاجرین کو محکمہ خارجہ اور محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی نے ایسے وقت میں ملک میں داخلے کے لیے استثنا دیا ہے جب دنیا کے مختلف ہوائی اڈوں پر صدر ٹرمپ کے انتظامی حکم کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ اس حکم کا بعض صورتوں میں عمل درآمد کرانے کی ذمے دار ایجنسیوں کو درست ابلاغ نہیں کیا گیا ہے۔ اختتام ہفتہ پر سات مسلم ممالک سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو انتظامی حکم کے تحت ہوائی اڈوں پر گرفتار کر لیا گیا تھا،انھیں بے دخل کر دیا گیا تھا یا انھیں امریکا آنے والی پروازوں پر سوار ہونے سے روک دیا گیا تھا۔

محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کی ایک دستاویز کے مطابق جمعہ کی شب سے سوموار کی صبح تک امریکی ویزے رکھنے والے 348 افراد کو امریکا جانے والی پروازوں پر سوار ہونے سے روکا گیا تھا۔ صدر ٹرمپ نے سات مسلم ممالک ایران ،عراق ،شام ،لیبیا ،یمن ،سوڈان اور صومالیہ سے تعلق رکھنے والے شہریوں پر نوے روز کے لیے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کی ہے۔

مصنف کے بارے میں