جاپانی سائنسدانوں نے ایسی دریافت کر لی کہ ساری دنیا میں تہلکہ مچ گیا

جاپانی سائنسدانوں نے ایسی دریافت کر لی کہ ساری دنیا میں تہلکہ مچ گیا

ٹوکیو : جاپانی سائنسدانوں نے سٹیم سیل تیار کرنے کے موجودہ طریقہ کارکی جگہ زیادہ سادہ اور تیز طریقہ دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

جاپانی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے سٹیم سیل بنانے کا نیا طریقہ دریافت کر لیاہے جو موجودہ طریقے کے مقابلہ میں زیادہ تیز رفتار اور سادہ ہے۔ سائنسدانوں کی تحقیق جنرل نیچر میں شائع کی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کہ نئے طریقے سے سٹیم سیل بائیولوجی کا نیا دور شروع ہوگا۔ نئے طریقے کار سے سٹیم سیل تین دن میں تیار ہوسکے گا۔

موجودہ طریقے میں انسانی جلد یا خون کے سیل متاثرہ حصے میں لگا کر سٹیم سیل بنایا جاتا ہے، جس میں کئی ہفتے درکار ہوتے ہیں اور کامیابی کے امکانات بھی کم ہوتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں