ہالی ووڈ اداکارہ کا 2 بار زیادتی کئے جانے کا انکشاف

ہالی ووڈ اداکارہ کا 2 بار زیادتی کئے جانے کا انکشاف

نئی دہلی: بھارت کے دورے پر آئی ہوئی ہالی ووڈ  اداکارہ ایشلے جڈ نے انکشاف کیا ہے کہ 14سال کی عمر میں ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عورتوں اور بچیوں کےساتھ جنسی کارروائیوں سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ہالی ووڈ اداکارہ ایشلے جڈ نے کہا کہ میں بھی جنسی زیادتی اور حراساں کئے جانے والے واقعات کا شکار رہی ہوں۔

سات برس کی عمر میں میرے ساتھ بدفعلی کی گئی، جب 14 برس کی ہوئی تو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ 1998ءمیں ایک بار پھر مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

مصنف کے بارے میں