گوگل ملازمین بھی صدر ٹرمپ کیخلاف میدان میں آ گئے

گوگل ملازمین بھی صدر ٹرمپ کیخلاف میدان میں آ گئے



سان فرانسسکو : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلم مخالف اقدامات پر گوگل کے ملازمین سراپا احتجاج بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق سان فرانسسکو میں گوگل کے ہیڈکوارٹرز کے باہر کمپنی کے ہزاروں ملازمین نے صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر گوگل کے شریک بانی سرگئی برائن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ جب چھ برس کے تھے تو اپنے خاندان کے ہمراہ ہجرت کر کے روس سے امریکا آئے تھے۔ امریکا نے انہیں ایک پناہ گزین کے طور پر قبول کیا اور آج وہ گوگل کا شریک بانی ہیں۔ گوگل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ وہ اس مسئلے پر ملک بھر کی عوام سے بات چیت کریں گے۔

مصنف کے بارے میں