شہریوں کیلئے ”پنجاب سیف سٹی اتھارٹی “کی اپیلی کیشن متعارف

شہریوں کیلئے ”پنجاب سیف سٹی اتھارٹی “کی اپیلی کیشن متعارف

لاہور: پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے گ±مشدہ افراد اور اشیاءکو تلاش کرنے کے لئے موبائل فون ایپلی کیشن متعارف کروادی ہے۔گمشدگی کی رپورٹ درج کروانے کے لیے اپنے موبائل فون پر یہ ایپلی کیشن ڈاو¿ن لوڈ کریں اور اپنی شکایت درج کروادیں۔
ترجمان سیف سٹی اتھارٹی کے مطابق شہری اس ایپ میں کسی فرد، بچے، گاڑی یا گمشدہ سامان کی شکایت درج کراسکتے ہیں۔شہری اس ایپ کے ذریعے گمشدہ افراد یا چیزوں کو ان کے گھر والوں یا مالکان تک بھی پہنچاسکتے ہیں، انہیں بس ملنے والے شخص یا چیز کی تصویر اس ایپ پر اپ لوڈ کرنا ہوگی۔ترجمان سیف سٹیز کے مطابق اس ایپ کے ذریعے اب تک دو گمشدہ بچے، ایک کار، 152 موٹر سائیکلیں اور 6 رکشے تلاش کیے جا چکے ہیں۔