گینگزنے ملکی قوانین کے کمزورپہلوؤں کافائدہ اٹھایا،امریکی صدر کا سٹیٹ آف دی یونین کے پہلے خطاب میں اعتراف

گینگزنے ملکی قوانین کے کمزورپہلوؤں کافائدہ اٹھایا،امریکی صدر کا سٹیٹ آف دی یونین کے پہلے خطاب میں اعتراف

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اقتدار کا ایک سال مکمل ہونے پر سٹیٹ آف دی یونین سے پہلا خطاب کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ گینگزنے ملکی قوانین کے کمزورپہلوؤں کافائدہ اٹھایا،کھلی سرحدوں کامطلب ملک میں منشیات اورگینگزکی آمدہے،کھلی سرحدوں کے سبب ہماری آمدنی والے طبقے کونقصان ہوا اسی لئے جنوبی سرحدپردیوارملک کومحفوظ بنائیگی۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر نے اپنے خطاب میں گوانتا موبے جیل قائم رکھنے کا اعلان کردیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ چین اورروس ہمارے مفادات کوچیلنج کررہے ہیں،نیوکلیئرہتھیاروں کوجدیدبناناہوگا،اتناطاقتورکہ کسی بھی ملک کی جارحیت کوروک سکیں،طاقت ہی ہمارادفاع ہے،کانگریس کوچاہیے کہ امریکی فوج کومکمل سپورٹ کرے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ملک میں مذہبی آزادی کاتحفظ یقینی بنارہے ہیں،معاشی طورپرہارماننے کاوقت گزرگیا،کانگریس سے کہتاہوں کہ انفراسٹرکچرکی تعمیرکیلئے1.5کھرب ڈالرکابل منظورکریں،اولین ترجیحات میں سے ایک دواؤں کی قیمتوں میں کمی ہے،نئی قانون سازی کے ذریعے امیگریشن قوانین کودرست کریں گے،کانگریس سے کہتاہوں کہ امیگریشن نظام میں خامیاں دورکریں،امیگریشن نظام میں خامیوں کی وجہ سے کرمنل گینگ ملک میں آتے ہیں۔

ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اراکین کانگریس سیاست ایک طرف رکھیں اورکام مکمل کریں،میرٹ کی بنیادپرامیگریشن سسٹم لاناوقت کی ضرورت ہے،ایک امیگرینٹ لامتناہی تعدادمیں فیملی امریکہ لاسکتاہے،صرف شوہربیوی اورکم عمر بچے آنے چاہئیں،ایک سال میں توقع سے بڑھ کر کامیابی حاصل کی۔کانگریس یقینی بنائے کہ داعش اورالقاعدہ کیخلاف جنگ میں دہشت گردوں کوگرفتارکرسکیں،گزشتہ سال عزم کیاتھاکہ داعش کاصفایاکردیں گے،بیرون ملک پکڑے گئے مجرموں سے دہشت گردوں کی طرح ہی برتاؤکرناچاہیے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ عراق اورشام میں تقریباً100فیصدعلاقوں سے داعش کاصفایاکردیاگیا،ابوبکربغدادی سمیت کئی دہشت گردایسے تھے جنھیں ہم نے پکڑاپھررہائی دی،ایسے دہشت گردوں کاپھرمیدان جنگ میں سامناکرناپڑا۔انہوں نے کہا کہ میری کامیابی سے امریکیوں کے خواب شرمندہ تعبیر ہوئے۔