ایک بار بھی راؤ انوار نے میرا جہاز استعمال نہیں کیا، ملک ریاض

ایک بار بھی راؤ انوار نے میرا جہاز استعمال نہیں کیا، ملک ریاض

کراچی: چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میرے پاس 8 سال سے 2 جہاز ہیں اور اس عرصے میں ایک بار بھی راؤ انوار نے میرا جہاز استعمال نہیں کیا۔

ملک ریاض نے نقیب اللہ کے والدین کے نام اپنے پیغام میں مزید کہا کہ غیرقانونی کام کیا اور نہ کبھی مجرموں کی حمایت کی ہے جبکہ نقیب اللہ قتل کیس کا فیصلہ قانون کے مطابق ہو گا۔ نقیب اللہ کے اہلخانہ کے ساتھ کھڑا ہوں تاہم نجی مصروفیات اور علاج کے سلسلے میں بیرون ملک ہوں نقیب اللہ کے قتل کا بہت دکھ ہے کیونکہ نقیب اللہ میرے بیٹوں کی طرح تھا۔

یاد رہے گزشتہ روز سے خبریں گردش کر رہی ہیں کہ سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار ملک ریاض کے جہاز میں بیرون ملک فرار ہو گئے ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں