جدہ کورنیش پر نوجوان نے اپنی محبوبہ کو سر عام شادی کی پیشکش کر دی

جدہ کورنیش پر نوجوان نے اپنی محبوبہ کو سر عام شادی کی پیشکش کر دی

جدہ : سعودی عرب بھی تبدیلی کی طرف چل پڑا ہے ، اس کی تازہ ترین مثال گزشتہ روز جدہ کے خوبصورت ساحلی علاقے جدہ کورنیش پر دیکھنے کو ملی جہاں ایک سعودی شہری نے اپنی غیر ملکی محبوبہ کو شادی کی پیشکش بالکل یورپین طرز پر دی ۔


تفصیلات کے مطابق جدہ کی اہم ترین سمجھی جانے والی جگہ "جدہ کورنیش " پر نامعلوم سعودی شہری نے اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کر دی ، نامعلوم نوجوان نے جدہ کورنیش کے اہم جگہ پر سب سے پہلے ڈانس کرنا شروع کیا  ۔ 

نوجوان نے انگلش گانے پر ڈانس کرنا شروع کیا تو وہاں کافی لوگ جمع ہوگئے تاہم گانے کے اختتام پر نوجوان نے اپنی جیب سے انگھوٹی نکالی اور اپنی محبوبہ کو پیش کر دی ۔ اس موقع پر وہاں کھڑے افراد نے تالیاں بھی بجائیں ۔


تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ لڑکا کون تھا اور لڑکی کا تعلق کہاں سے تھا ۔ ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد سعودی شہریوں کے طرف سے ملا جلا رد عمل سامنے آیا ہے ۔