ماڈل و اداکارہ متھیرا نے اپنی طلاق کی تصدیق کردی

ماڈل و اداکارہ متھیرا نے اپنی طلاق کی تصدیق کردی

لاہور:پاکستانی ماڈل و اداکارہ متھیرا نے اپنی طلاق کی خبروں کی تصدیق کردی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں میڈیا میں متھیرا کی طلاق کی خبریں گردش کررہی تھیں جس کے بعد اداکارہ نے ایسی خبروں کی سختی سے تردیدکردی تھی مگر اب انہوں نے اپنے انسٹا گرام اکاﺅنٹ پر شوہر سے علیحدگی کی تصدیق کردی۔


متھیرا نے انسٹاگرام پوسٹس میں درد بھرے پیغام میں اپنی طلاق کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے شوہر کیساتھ رہنے اور شادی کو برقرار رکھنے کی حتی الامکان کوشش کی ،میرے لئے یہ آسان نہیں تھا ،میں جانتی ہوں کہ لوگ اس معاشرے میں مجھے غلط ہی سمجھیں گے،کیونکہ خواتین کوہی ہمیشہ ایسے الزام کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو ہاں مجھے طلاق ہوچکی ہے۔

A post shared by Mothira (@real_mathira) on

متھیرا نے اپنے دل کی بھڑاس نکالتے ہوئے مزید لکھا کہ مجھے اس سے بات سے کسی کو آگاہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے کہ میں نے کس جہنم کا سامنا کیا اور کس اذیت سے گزری ہوں،میں نے مشکل وقت میں اپنے آپ کو اور اپنے بچے کو سپورٹ کیا اور کرتی رہوں گی۔

اداکارہ نے اپنے سابق شوہر فلنٹ جے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں تم سے محبت کرتی ہوں اور آئندہ بھی کرتی رہوں گی،چاہے تم مجھے سے محبت کرو یا نہ کرو‘۔اداکارہ کے سابق شوہر فلنٹ جے نے بھی متھیرا کے پیغام پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انسٹا گرام کا ہی سہار ا لیا اور کہا کہ اورمیری سابقہ بیوی کی جانب سے میرے لئے پیغام ،اسے پڑھنے کے بعد میں نہیں چاہتا کہ میں ہنسوں جبکہ ہر سکے کے دو رخ ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میرے لئے یہ خوش قسمتی کی بات ہے کہ میں سوشل میڈیا پر دوسرے لوگوں کی طرح جذباتی بیانات دے کر ان کو متاثر کرنے پر یقین نہیں رکھتا،کیونکہ یہ میرے لئے بہتر نہیں اور نہ ہی میرے حق میں جاتا ہے ،نہ ہی میں کسی کی ہمدری اور توجہ حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔

فلنٹ جے نے اپنے پیغام میں لکھا کہ مجھے متھیرا سے طلاق کے متعلق کئی پیغامات موصول ہوئے ہیں،مگر میری ذاتی زندگی ابھی تک نجی ہی ہے ،میرا ماننا ہے کہ لوگ بہت سمجھدار ہیں اور جاننا چاہتے ہیں کہ ہم دونوں کے درمیان کیا غلط ہوا جس کی وجہ سے یہ قدم اٹھانا پڑا۔میں نے ہر چیز اللہ کی عدالت میں چھوڑ دی ہے اور مجھے یقین ہے کہ وہی بہتر کرنے والا ہے۔

A post shared by FLINT J (@flintjmusic) on