اٹلی کے حسین ترین مقام اولولائی میں صرف ایک ڈالر میں گھر کے مالک بنیئے

اٹلی کے حسین ترین مقام اولولائی میں صرف ایک ڈالر میں گھر کے مالک بنیئے

میلان :بحرروم کے کنارے باربیگیا کے حسین ترین شہر اولو لائی میں گھر فروخت کے لیے پیش کر دیئے گئے ہیں ، اور آپ کو یہ جان کر حیرت ہو گی کہ اس گھر کو آپ صرف ایک ڈالر یعنی تقریباََ 111 روپے میں آپ گھر کے مالک بن سکتے ہیں ۔

یہ پہلا شہر نہیں جس کے بارے میں ایسی خبریں آتیں رہی ہیں تاہم اس شہر  میں کسی بھی گھر کو واقعی ایک ڈالر میں خرید سکتے ہیں ، مقامی رئیل اسٹیٹ ایجنسی نے اس شہر کے 200 مکانات کو بیچنے کا باقاعدہ اعلان کیا ہے ۔ جس کو ایک ڈالر میں خرید سکتے ہیں تاہم ساتھی ہی انہوں نے کڑی شرط رکھی ہے کہ ان پتھروں سے بنے گھروں کو تین سال میں تعمیر و مرمت کرنی ہے  ۔

ان گھروں کی حالت فی الحال تسلی بخش نہیں ہے ۔ تاہم رہنے کے قابل ہیں گر ان گھروں کی مرمت ضروری ہے ۔پچھلے پچاس سال میں اس شہر کی آبادی 2250 سے کم ہو کر صرف 1300 افراد  رہے گئی ۔ اس شہر میں بچوں کی پیدائش نا ہونے کے برابر ہے ۔پراپرٹی ڈیلروں کا کہناہے کہ اس خوبصورت مقام پر ایک ڈالر میں گھر کا مالک بننا بڑی بات ہے ۔

اس جزیرہ نما علاقے کی 1200 میٹر بلند ترین چوٹی نوڈ ڈیو ایشگرو پر جا کر 360 ڈگری زاویئے سے آپ سارے شہر کا نظارہ کر سکتے ہیں ۔ابھی تک اس شہر کے مکانات خریدنے والوں کا رش نہیں ہوا تاہم پراپرٹی ڈیلر کا کہناہے کہ جلد ہی ان کی فروخت میں اضافہ شروع ہو جائے گا۔