شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت 8فروری تک منظور

شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت 8فروری تک منظور

اسلام آباد: اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت 8 فروری تک منظور کر لی۔ عدالت نے شاہ محمود قریشی کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔


شاہ محمود قریشی ایس ایس پی تشدد کیس سمیت چار مقدمات میں نامزد ملزم ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ان مقدمات میں پہلے ہی ضمانت حاصل کر چکے ہیں۔

 یاد رہے کہ 2014 میں اسلام آباد میں تحریک انصاف کے دھرنے کے وقت پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف چار مقدمات درج کیے گئے تھے جن میں پی ٹی وی حملہ، پارلیمنٹ حملہ اور ایس ایس پی عصمت جونیجو تشدد کیس شامل ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں