اسحاق ڈار کیخلاف ناجائز اثاثہ جات کیس، واجد ضیا پیش نہ ہوئے

اسحاق ڈار کیخلاف ناجائز اثاثہ جات کیس، واجد ضیا پیش نہ ہوئے

اسلام آباد: احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی افسر سدرہ منصور نے اضافی دستاویزات جمع کرا دیں۔ سدرہ منصور نے عدالت کو بتایا کہ اسحاق ڈار کی کمپنیوں سے متعلق 2 دستاویز رہ گئی تھیں، جو آج جمع کرائی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ سدرہ منصور گذشتہ روز بھی احتساب عدالت میں پیش ہوئی تھیں اور انہوں نے بیان ریکارڈ کروایا تھا۔ سدرہ منصور نے عدالت کو بتایا تھا کہ اسحاق ڈار کے اثاثوں میں 1993 سے 2009 کے دوران 91 گنا اضافہ ہوا۔

ایس ای سی پی کے ایک اور گواہ سلمان سعید کو بھی گذشتہ روز طلب کیا گیا تھا لیکن وہ پیش نہ ہوئے آج کی سماعت میں سلمان سعید نے ریکارڈ پیش کرنے کے لیے کچھ دیر کی مہلت مانگی جس کے بعد سماعت میں گیارہ بجے تک کا وقفہ کر دیا گیا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں